بنوں نیوز(عمران علی)پی کے88بنوں کی تین یونین کونسلوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

بنوں نیوز(عمران علی)پی کے88بنوں کی تین یونین کونسلوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی،یونین کونسل غوریوالہ،یونین کونسل شمشی خیل بھراتی مچن خیل اور یونین کونسل نار جعفر میں قیامت صغریٰ،درجنوں گھروں کی دیواریں گر گئیں ،کئی کمرے منہدم ہوئے،گاءوں کے گاءوں جھیل میں تبدیل ہوگئے درجنوں خاندان چھتیں گرنے کے خوف سے نقل مکانی کرگئے تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے حلقہ پی کے88کے یونین کونسل غوریوالہ،یونین کونسل شمشی خیل بھراتی مچن خیل اور یونین کونسل نار جعفر میں طوفانی بارش کا پانی گھروں ،مساجد،سکولوں اور عمارتوں میں داخل ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور یہ علاقے جھیل میں تبدیل ہوگئے درجنوں گھروں کی دیواریں میں کریک پڑ گئے کئی گھروں کی دیواریں اور کمرے منہدم ہوگئے تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا مختلف خاندان مال مویشیوں سمیت نقل مکانی کرکے دوسرے عاقوں میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔ علاقہ کے مشران سابقہ تحصیل کونسلر جے یو آئی نار جعفر جنان وزیر،ملک اسحاق خان،نسر اللہ خان،اسلم خان اور ملک ارشاد خان نے حکومت سے متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد کا مطالبہ کیا ۔