بنوں نیوز(عمران علی)ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن فٹ بال ٹورنمنٹ منعقدہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں میں دو میچ کھیلے گئے

بنوں نیوز(عمران علی)ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن فٹ بال ٹورنمنٹ منعقدہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں میں دو میچ کھیلے گئے پہلے کھیلے گئے میچ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کی فٹ بال ٹیم نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈومیل کی فٹ بال ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 6گول سے ہرادیا جبکہ دوسرا میچ گورنمنٹ ڈگری کالج سرائے نورنگ اور گورنمنٹ ڈگری کالج ضلع لکی مروت کی فٹ بال ٹموں کے مابین کھیلا گیا جسمیں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد بذریعہ پنلٹی کک ہرادیا میچ کے مہمان خصوصی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بنوں کے پرنسپل پروفیسر سخی محمد خان تھے جن کا میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں