بنوں نیوز(عمران علی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جونیئر وکلاء کی تربیت کے سلسلے میں ورکشاپ کا سلسلہ شروع ہوگیا

بنوں نیوز(عمران علی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جونیئر وکلاء کی تربیت کے سلسلے میں ورکشاپ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے پہلے مرحلے میں قانونی اخلاقیات پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جسمیں سینئر وکیل افتخار درانی ایڈکیٹ نے جونیئر وکلاء کو قانونی اخلاقیات پر لیکچر دیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عارف اللہ خان ایڈوکیٹ اعوان نے بتایا کہ وکالت ایک معزز پیشہ بھی ہے اور خدمت کا ذریعہ بھی ہے اور اس پیشے میں نکھار لانے اور جونیئر وکلاء کی رہمائی کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ورکشاپس کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ جونیئر وکلاء کو سیکھایا جاسکے کہ وہ ججز کے سامنے کس انداز میں پیش ہوں گے،عام شہریوں اور اپنے مؤکل کے ساتھ ساتھ دیگروکلاء کے ساتھ کس طرح پیش آئیں گے اور کس طرح اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ ان ورکشاپوں سے جونیئر وکلاء کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور انکے پیشے میں نکھار آنے کے ساتھ ساتھ وہ اپنے فرائض کو بھی احسن طریقے سے انجام دیں گے،اور عنقریب مختلف موضوعات پر ورکشاپ منعقد کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں