بنوں نیوز(عمران علی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی

بنوں نیوز(عمران علی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی کیونکہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں تمام ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں ون ویلنگ،تیز رفتاری اور ہوائی فائرنگ کے خلاف اقدامات کو یقینی بنائیں پولیس اپنی ذمہ نبھائیگی لیکن والدین کو بھی اپنے بچوں کو ان فضولیات سے منع کرنے کیلئے اپنا کردار نبھانا ہوگا اور اپنے بچوں کو ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ سمیت موٹر سائیکلوں ریس لگانے سے منع کرنا ہوگا کیونکہ اسمیں انکے بچوں کا ہی فائدہ ہے منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائیگا عوام نشاندہی کریں اور منشیات فروشوں کے خلاف طلاع دیں ان کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائیگا اور منشیات فروشوں کو نشان عبرت بھی بنایا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمائدین کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ شہر میں فخاشی پھیلانے والی گداگر خواتین کے خلاف بھی کاروائی کی جائیگی کیونکہ اکثر شکایات ملی ہیں کہ کچھ خواتین گداگری کی آڑ میں فخاشی پھیلارہی ہیں اسی طرح پٹاخوں کی فروحت پر بھی پابندی ہوگی کیونکہ پٹاخوں کے ذریعے لوگوں کا چین وسکون غارت کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ لوگ شادی بیاہ اور خوشی کے موقعوں ر ہوائی فائرنگ بھی کرتے ہیں اور ہوائی گولی لگنے سے بے گناہ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر قسم کا نشہ نقصان دہ ہے لیکن آئس نشہ جو کہ ہیروئن کی دوسری شکل ہے یہ زہر قاتل ہے اور ملک دشمن عناصر ہمارے تعلیمی اداروں کے اندر نوجوانوں کو اس لعنت میں مبتلا کرنے کیلئے سرگرم ہیں تاکہ ہمارے مستقبل کو تباہ کیا جاسکے لہذ آئس نشے کی روک تھام کیلئے سخت سے سخت اقدامات اٹھائیں گے اور کسی کو بھی ہمارے نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ عوامی تعان کے بغیر جرائم کا خاتمہ ممکن نہیں لیکن عوام جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں انشاء اللہ عوامی تعاون سے بنوں کو امن کا گہوارہ بناکر منشیات سے پاک کریں گے۔مذید کہا کہ چھوٹے چھوٹے علاقائی تنازعات کے حل کیلئے تھانہ جات کی سطح پر پبلک لیزان کمیٹیوں کو دوبارہ فعال بنایا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں