بنوں نیوز(عمران علی )ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد زبیر خان نیازی نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی بنوں میٹنگ کی سربراہی کے دوران ضلع بنوں کیلئے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 273ملین روپے کی منظوری دی

بنوں نیوز(عمران علی )ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد زبیر خان نیازی نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی بنوں میٹنگ کی سربراہی کے دوران ضلع بنوں کیلئے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 273ملین روپے کی منظوری دی جس میں 75ملین روپے بجلی کی مد میں جبکہ واٹر سپلائی، سینیٹیشن ، نالیوں اور واٹر ٹینکس کیلئے 198ملین روپے شامل ہیں اس موقع پر ڈی سی بنوں نے کہا کہ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے سرکاری مشینری اور ضلعی انتظامیہ آفسران دن رات کوششیں کر رہے ہیں میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس) پیاؤ خان، ایکسن سی اینڈ ڈبلیو، ایکسن پبلک ہیلتھ، تمام ٹی ایم اوزو دیگر متعلقہ محکموں کے آفسران نے بھی شرکت کی میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر بنوں نے ان ترقیاتی کاموں کی منظوری دے دی جن کے پی سی ون مکمل تھے جس میں بجلی،واٹر ٹینکس، پریشرپمپس، نالیاں اور روڈ شامل ہیں پر بہت جلد کام شروع ہوجائیگا ڈپٹی کمشنر بنوں نے واضح کیا کہ ان ترقیاتی کاموں کی عملی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے آفسران کرینگے اس کے علاوہ جیوگرافک انفارمیشن آن لائن سسٹم کے ذریعے بھی نگرانی جاری ہوگی جس کے استعمال سے آن لائن سسٹم کے تحت ایک ہی جگہ میں دو بار کام بھی روکا جائیگا جبکہ ایک معیاد کے مطابق وہاں پر دوبارہ کام بھی نہیں ہوسکے گا ۔