بنوں نیوز(عمران علی)ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے فارسٹ آفس بنوں ڈویژن میں پودا لگاکر ضلع بنوں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

بنوں نیوز(عمران علی)ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے فارسٹ آفس بنوں ڈویژن میں پودا لگاکر ضلع بنوں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شجرکاری کسی بھی ملک کی معاشی استحکام کی ضامن ہوتی ہے اور ساتھ ساتھ ماحول کو خوشگوار بنانے میں اہم کردار ادا کر تی ہیں ،انہوں نے کہا کہ لوگوں کو شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور ٹپی کلہ میں موجود ڈویژن فارسٹ آفس بنوں میں خواہشمند حضرات کو مفت پودہ جات دئیے جارہے ہیں ;46;انہوں نے کہا کہ موسم بہار میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ بنوں اور عوام ملکر ضلع بنوں کو سرسبز اور صاف بناسکتے ہیں ۔ اس کیلئے تمام سرکلر روڈ پر اس قسم کے پودے لگائے جائینگے عوام سے اپیل ہے کہ ان پودوں اور روڈز کی صفائی کو اپنی ذمہ داری سمجھیں اور جتنا ہوسکیں انکا خیال رکھیں ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاکستان اس وقت انتہائی خطرے میں ہیں یہی وجہ ہے کہ بے وقت بارشیں اور سیلاب ہماری معیشت اور تباہی کا باعث بن رہے ہیں ۔ انہوں نے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے حصے کے درخت لگا کر قومی فریضے کو ادا کریں تاکہ بحثیت قوم ہم آنے والے موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے خطرات کو کم کر سکے ۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد زبیر خان نیازی نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی بنوں میٹنگ کی سربراہی کے دوران ضلع بنوں کیلئے ترقیاتی کاموں کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے سرکاری مشینری اور ضلعی انتظامیہ آفسران دن رات کوششیں کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی بنوں میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر )فنانس) بنوں پیاءو خان ، ایکسن سی اینڈ ڈبلیو، ایکسن پبلک ہیلتھ، تمام ٹی ایم اوزو دیگر متعلقہ محکموں کے آفسران نے بھی شرکت کی میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر بنوں نے ان ترقیاتی کاموں کی منظوری دے دی جن کے پی سی ون مکمل تھے جس میں بجلی،واٹر ٹینکس، پریشرپمپس، نالیاں اور روڈ شامل ہیں پر بہت جلد کام شروع ہوجائیگا ڈپٹی کمشنر بنوں نے واضح کیا کہ ان ترقیاتی کاموں کی عملی نگرانی ضلعی انتظامیہ کے آفسران کرینگے اس کے علاوہ جیوگرافک انفارمیشن آن لائن سسٹم کے ذریعے بھی نگرانی جاری ہوگی جس کے استعمال سے آن لائن سسٹم کے تحت ایک ہی جگہ میں دو بار کام بھی روکھا جائیگا جبکہ ایک معیاد کے مطابق وہاں پر دوبارہ کام بھی نہیں ہوسکے گا ۔