بنوں نیوز(عمران علی)ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر نے ماڈل سروسزفارم کے نو منتخب صدر ملک شیروز خان اور انکی کابینہ سے خلف لے لیا

بنوں نیوز(عمران علی)ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے ماڈل سروسزفارم سنٹر بنوں کے نو منتخب صدر ملک شیروز خان اور انکی کابینہ سے خلف لینے اور گندم کاشت کیلئے کسانوں میں گندم کی بوریاں تقسیم کرنے کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں کسان اگائیں گے نہیں تو ہم کھائیں گے کیسے کسانوں کے مسائل کے حل اور سہولیات فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے کسانوں کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے اور یہی جہ ہے کہ پانی چوروں کے خلاف تاریخ میں پہلی مرتبہ سخت کاروائی کی جاری ہے تین پانی چور 20دن سے ڈی آئی خان جیل میں پڑے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ انہیں کسی طرح بھی ضمانت نہ ملے اور عادی پانی چوروں کوتین،تین مہینے ہری پور جیل کی ہوا کھانی پڑے،کیونکہ پہلے پانی چوری کا مقدمہ درج ہونے پر پانی چور200روپے جرمانہ ادا کرکے رہا ہوتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ تمام قابل آفسران آبپاشی نظام میں نمایاں بہتری کیلئے دن رات کام کررہے ہیں اور میں خود کئی مرتبہ ہیڈ ورکس کا دورہ کرچکا ہوں اور انشاء اللہ تین مہینوں میں کسان تبدیلی محسوس کریں گے آبپاشی نظام کے اندر کافی بھگاڑ ہے لیکن20/25سالوں کی گتھلیاں سلجھانے میں دو،تین مہینے ضرور لگیں گے محکمہ کی جانب سے بھی آباشی نظام کے فنڈز کے استعمال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کسانوں کے پانی کا مسئلہ حل ہوسکے کیونکہ کسان خوشخال ہوگا تو ملک خوشخال ہوگا پانی کی رواج آبپاشی کے مطابق تقسیم کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو نہ صرف پانی کی تقسیم کا خیال رکھ رہی ہے بلکہ ماضی میں ذرعی نہروں پر خرچ ہونے والے فنڈ کی تحقیقات اور آڈٹ بھی کر رہی ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ سیاست سے بالاتر ہوکر کسانوں کے مسائل کے حل اور ضروریات پوری کرنے کیلئے محکمہ کے ساتھ مل کر اپنی ذم داریاں نبھائیگی قبل ازیں سنٹرل منیجمنٹ کمیٹی کی حلف برداری تقریب بھی ہوئی جس میں نامزد نئے صدر شیروز خان اور ان کے کابینہ سے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے حلف لیا ،جبکہ نو منتخب صدر ملک شیروز خان نے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کو بنوں کے عوام اور کسانوں کی جانب سے روایتی پگڑی بھی پہنائی۔تقریب سے نو منتخب صدر ملک شیروز خان،فرمان اللہ میراخیل،میاں محفوظ الرحمن ودیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں