بنوں نیوز(عمران علی)کشمیری بہت جلد آزادی کی منزل حاصل کرلیں گے اور آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی

بنوں نیوز(عمران علی)کشمیری بہت جلد آزادی کی منزل حاصل کرلیں گے اور آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی ان خیالات کا اظہار چیف وارڈن سول ڈیفنس نعمت علی ایڈوکیٹ نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں کہا کہ کشمیر پاکستان کا شے رگ ہے بھارت نے کشمیر پر طاقت کے ذریعے غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اور معصوم اور نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف عالمی عدات انصاف میں مقدمہ چلایا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مظلوم کشمیری عوام کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ ہ بھارت کے خلاف اروائی کریں کیونکہ27اکتوبر1947سے بھارت نے جموں کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے اور اب تک ہزاروں کشمیریوں کو شہید،ہزاروں کو زخمی اور لاکھوں کو بے گھر کیا گیا ہے خواتین کی عصمتیں لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے اور ان تمام مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی قابل مذمت اور معنی خیز ہے انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ے کہ تمام مسلم ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر مسلم ممالک کا دفاع کریں کیونکہ اس وقت کفار مسلمانوں کے خلاف متحد ہوکر سازشوں میں مصروف ہیں اس موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی بھی نکالی گئی اور کشمیری عوام کے حق میں جبکہ بھارتی فوجیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں