بنوں نیوز(عمران علی) بیزن خیل کے مبینہ منشیات فروش نے علاقہ مشران کی موجودگی میں توبہ تائب ہوکر خود کو پولیس کے سامنے پیش کیا

بنوں نیوز(عمران علی) بیزن خیل کے مبینہ منشیات فروش نے علاقہ مشران کی موجودگی میں توبہ تائب ہوکر خود کو پولیس کے سامنے پیش کیا یونین کونسل بیزن خیل سابق ڈسٹرکٹ کونسلر حلیم زادہ وزیر اور دیگر علاقہ مشران عبدالرزاق ، فرید اللہ ، نورحبیب ، نقیب خان ، رحمت خان ، سید خون ، بلقیاز ، امان اللہ ، رسول غلام ، وزیر خان ، منصور خان پر مشتمل جرگہ نے مبینہ منشیات فروش میر قدم خان کو ڈی ایس پی صدر سرکل شاہد عدنان کے سامنے پیش کیا اس موقع پر مبینہ منشیات فروش میر قدم خان نے منشیات کی خرید و فروخت سے توبہ تائب ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے کئی سالوں سے جرم کی دنیا چھوڑ دی ہے تاہم کچھ عناصر ذاتی رنجشوں کی بنیاد پر پولیس کو غلط اطلاع دے رہی تھی آج میں اپنے قبیلے کے مشران کے سامنے منشیات کی خرید و فروخت کے جرم سے توبہ تائب ہونے کا اعلان کرتا ہوں جرگہ کے مشران نے بھی پولیس آفسران کو یقین دہانی کرائی کہ وہ آئندہ کسی قسم کا غیر قانونی کام نہیں کرے گا ڈی ایس پی صدر شاہد عدنان نے کہا کہ بنوں پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اُٹھارہی ہے جبکہ منشیات کے حوالے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جاتی بنوں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے بنوں پولیس حکام کا واضح پیغام ہے کہ جرائم پیشہ عناصر جرم کی دنیا چھوڑ کر راہ راست پر آجائیں بصورت اُن کی جگہ سنٹرل جیل بنوں ہوگی