بنوں نیوز(عمران علی) خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ بنوں بیوٹیفیکیشن منصوبے کے تحت ویال سنگاری کی تعمیراتی منصوبے کی منظوری دی گئی ہے تاہم اس منصوبے میں آبپاشی خلہ جات کے تعمیر میں ترمیم یا تبدیلی میں کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی

بنوں نیوز(عمران علی) خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ بنوں بیوٹیفیکیشن منصوبے کے تحت ویال سنگاری کی تعمیراتی منصوبے کی منظوری دی گئی ہے تاہم اس منصوبے میں آبپاشی خلہ جات کے تعمیر میں ترمیم یا تبدیلی میں کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی 1978 ء سے لاگو قانون کے تحت ہی تمام تر کاروائی ہوگی اگر ڈپٹی کمشنر یا محکمہ انہار کے حکام اپنی طرف ردوبدل کریں گے تو اس کے خلاف حکومت کاروائی ضرور کرے گی میریان قبیلے کے حقوق کو پامال نہیں ہونے دینگے ککی قبیلہ بھی ہمارے بھائی ہیں تاہم میریان قبیلہ جب اُن سے رواج آبپاشی ، قانون اور شریعت کے مطابق بات کرنے کیلئے تیار ہے تو ککی قبیلے کو کس بات پر اعتراض ہے اگر اس کے باوجود میریان قبیلے کے ساتھ کوئی زیادتی کرتا ہے تو اپنی قوم پر ظلم و زیادتی کسی کو کرنے نہیں دونگا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سابق ڈسٹرکٹ کونسلر مطاہر خان ممہ خیل اور دیگر مشران کی قیادت میں آنے والے سینکڑوں افراد کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت انصاف و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے آج ملک بھر خصوصاً خیبر پختونخوا کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے اور نظام کی بہتری کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات اُٹھارہی ہے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی اور معاشرے کی بہتری کیلئے تمام اداروں کو متحرک کردیا ہے ملک میں جاری کئی عشروں سے فرسودہ نظام میں خاطرخواہ تبدیلی لائی گئی ہے اور صوبہ بھر میں عوام تبدیلی محسوس کررہے ہیں تمام محکموں کو عوام کا جواب دہ بنادیا ہے اب کام صرف کاغذوں میں نہیں ہونگے بلکہ عوام عملی طور پر محسوس کررہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ ویال سنگاری کی تعمیراتی منصوبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی بنوں میں انگریز دور سے آبپاشی کے بارہ خلہ جات ہیں ہم اُنہیں چھیڑ کر مزید آگ بھڑکانا نہیں چاہتے اور نہ ہی ویال سنگاری کی اصل صورت کو بگاڑنے دینگے