بنوں نیوز(عمران علی) ضلع بنوں سے پولیو کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔ ڈپٹی کمشنر بنوں

بنوں نیوز(عمران علی) ضلع بنوں سے پولیو کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔ ڈپٹی کمشنر بنوں

ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن کو ڈویژنل ٹاسک فورس کے فوکل پرسن اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ضلع بنوں نے پولیو ویکسین پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر ، اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے کہا کہ جیسا کہ بریفنگ میں واضح ہے کہ ضلع بنوں کے نالیوں میں پولیو کا وائرس موجود ہے جو چھوٹے بچوں کے کھیلتے وقت ہاتھوں پر لگ جاتا ہے اور پھر پیٹ کے اندر چلا جاتا ہے جس سے بچہ عمر بھر کیلئے معذور ہوجاتا ہے اس کیلئے ہر مہینے پولیو کے قطرے پلوائے جاتے ہیں تاکہ پولیو کا وائرس کسی بچے پر اٹیک نہ کرسکے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ بنوں ہمیشہ فرنٹ پیج پر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی مدد سے ہم پولیو کے خلاف یہ جنگ جیت سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر بنوں عطا ء الرحمن نے واضح کیا کہ پولیو کے خلاف کچھ عوام دشمن عناصر پروپیگنڈے کر رہے ہیں ان لوگوں کی باتوں میں نہ آئے اور ہر مہینے پولیو ویکسین کمپلئن میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے تاکہ آپکا بچا اور ریاست کا شہری پولیو جیسے بیماری سے محفوظ رہ سکیں ۔

Random Post

New Pages at Social Wall