بنوں نیوز(عمران علی )ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے رکشہ ڈرائیور انور خان کے ورثاء نے ٹرک ڈرائیور کو غیر مشروط طور ر معاف کرتے ہوئے ننوتے جرگہ میں لائے گئے 20لاکھ روپے اور دنبے معاف کردیئے

بنوں نیوز(عمران علی )ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے رکشہ ڈرائیور انور خان کے ورثاء نے ٹرک ڈرائیور کو غیر مشروط طور ر معاف کرتے ہوئے ننوتے جرگہ میں لائے گئے 20لاکھ روپے اور دنبے معاف کردیئے ننوتے جرگہ لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ خان کے جرگہ ہال میں ہوا جسمیں ملک مراد علی خان آف خوجڑی،ڈسٹرکٹ ممبر اے این پی ملک شیروز خان،لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ اعوان،ٹرانسپورٹر سخی زمان اعوان،مولانا عبدالستار شاہ بخاری،ملک نوخ محمد خان سمیت علاقہ کے عمائدین اور ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی اس موقع پر قبائلی علاقہ وانہ جنوبی وزیرستان کے صلاح الدین نے قبائلی مشرا ن اور رانسپورٹروں کے ہمراہ ننوتے کیا اور جاں بحق ہونے والے رکشہ ڈرائیور انور خان ولد زرداد خان سکنہ کوٹکہ ضابطہ خان کے ورثاء کو 20لاکھ روپے نقد اور دنبے پیش کئے جسے جاں بحق ہونے والے انور خان کے ورثاء نے معاف کیا واضح رہے کہ26اکتوبر کو تھانہ ٹاؤن شپ کی حدود میں واقع ٹی وی سی کالج کے قریب ٹرک اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور انور خان ولد زرداد خان جاں بحق ہوئے تھے جبکہ سراج،آفتاب،شاہ فہد اور سرید اللہ زخمی ہوئے تھے اس موقع پر مولانا ستار شاہ بخاری،لینڈ انسپکٹر نذیر اللہ خان اعوان اور نوخ محمد خان نے ملک مراد علی خان اور ڈسٹرکٹ ممبر ملک شیروز خان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس معاملے کے پر امن حل کیلئے کردار ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں