بنوں نیوز(عمران علی) ٹی ایم اے بنوں ایڈمنسٹریٹر نے وزیراعظم سیٹیزن پورٹل کے کمپلینٹ اور آفیشل ورک میں بہتر کارکردگی پر آفسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے

بنوں نیوز(عمران علی) ٹی ایم اے بنوں ایڈمنسٹریٹر نے وزیراعظم سیٹیزن پورٹل کے کمپلینٹ اور آفیشل ورک میں بہتر کارکردگی پر آفسران میں تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے جمعہ کے روز تحصیل میونسپل آفس بنوں میں ایک پُروقار تقریب زیرصدارت ٹی ایم اے ایڈمنسٹریٹر راءوف اللہ خان وزیر منعقد ہوا جس میں ٹی ایم اے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر راءوف اللہ خان وزیر نے ٹی ایم اے کے ریگولیشن آفیسر نوید خان ، اسسٹنٹ ریگولیشن آفیسر حذیفہ ظہیر ، چیف لینڈ انسپکٹر نزیر اللہ خان اعوان ، چیف بلڈنگ انسپکٹر عمر حیات شاہ ، کمپیوٹر آپریٹر و فوکل پرسن پی سی پی اسد خان اور آفس سپرٹنڈنٹ افتخار الدین کو وزیراعظم سیٹیزن پورٹل کمپلینٹ سیل سے موصول شکایات پر فوری اور بہترکاروائی کرنے اور دفتری کام بہترین طریقے سے سرانجام دینے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا اس موقع پر ٹی ایم او بنوں و ایڈمنسٹریٹر راءوف اللہ خان وزیر نے کہا کہ ٹی ایم اے بنوں ملازمین کی شب و روز محنت و لگن سے صوبہ بھر میں ٹی ایم اے بنوں کو نمایاں مقام حاصل ہورہا ہے ٹی ایم اے عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے جس کے لئے بلاتفریق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں بنوں شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ٹی ایم اے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاہم اگر کسی کے زیادتی یا امتیازی سلوک روا رکھنے کی شکایت ہو تو میرے دفتر کے دروازے کھولے ہیں شہریوں کے جائز شکایات پر فوری کاروائی کی جائے گی