بنوں نیوز(عمران علی) پاکستان تحریک انصاف ضلع بنوں کے سابقہ بلدیاتی نمائندوں ،سابقہ انتخابی امیدواروں ،سینئر کارکنوں ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ،انصاف یوتھ ونگ کے رہنماءو ں اور سابقہ عہدیداروں نے نئی ضلعی کابینہ کو مسترد کردیا

بنوں نیوز(عمران علی) پاکستان تحریک انصاف ضلع بنوں کے سابقہ بلدیاتی نمائندوں ،سابقہ انتخابی امیدواروں ،سینئر کارکنوں ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن ،انصاف یوتھ ونگ کے رہنماءو ں اور سابقہ عہدیداروں نے نئی ضلعی کابینہ کو مسترد کرتے ہوئے قائدین کو اتوار تک فیصلے پر نظر ثانی کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے آئندہ کے لاءحہ عمل کیلئے اتوار کو گرینڈ اجلاس طلب کرلیا اس سلسلے میں فضل قادر شہید پارک میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک مویز خان،سابقہ ڈسٹرکٹ ممبران ملک زوہیب خان،ملک شکیل خان،سابقہ تحصیل کونسلر معصوم وزیر،یوتھ ونگ کے رہنما شب نیاز خان،شریف زمان،سابقہ ناظم ملک خالد ریاض خان،احسان اللہ شاہین،صفیان خان،سابقہ جنرل سیکرٹری وسابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی آصف الرحمن،سابقہ تحصیل کونسلر حاجی خالد خان،نیک رحمان،ندیم خان،سمیع وزیر،فرید اللہ،وقار سورانی،زاہد ادنش سمیت بکاخیل اور جانی خیل کے کارکنوں نے بھی شرکت کی اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور ایف آر بنوں کے سابقہ صدر ملک مویز خان نے کہا کہ تمام کارکنوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے سپاہی ہیں اور عمران خان کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے تاہم بنوں کی ضلعی کابینہ میرٹ پر نہیں بنائی گئی ہے ۔ اور من پسند افراد میں عہدے بانٹ دیئے گئے ہیں ایک طرف عمران خان ہ میں ظلم اور نا انصافی کے خلاف آواز اٹھانے کا درس دیتے ہیں دوسری طرف بنوں کے فیصلے ڈی آئی خان سے کرائے جاتے ہیں اگر فیصلے ڈی آئی خنا یا نوشہرہ میں ہی کرنے تھے تو ریجنل عہدیداروں نے بنوں میں کارکنوں کے اجلاس ، میں کارکنوں سے جھوٹ کیوں کہا کہ آپ عہدوں کیلئے نام تجویز کریں کیونکہ جن عہدوں کیلئے کارکنوں کی اکثریت نے نام تجویز کئے تھے ان کوکابینہ میں نظر انداز کیا گیا ہے اس موقع پر نو منتخب صدر ملک مویز خان نے ضلعی نائب صدر کا عہد قبول کرنے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ ہ میں عہدوں کی کوئی لالچ نہیں ہم عمران خان کے کارکن کی حثیت سے پارٹی کیلئے قربانیاں دیں گے ۔ اور اگر اتوار تک غلط فیصلے واپس نہ لئے گئے تو نظریاتی اور دیرینہ کارکنوں کے اجلاس میں آئندہ کیلئے لاءحہ عمل تیار کریں گے ۔ اس موقع پر سابقہ ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شکیل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں اگر کارکن غلط فیصلوں پر احتجاج کرتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے اور اب بھی میرا مشورہ ہے کہ جذبات کے بجائے ہوش سے کام لیں اور ہر وہ فیصلہ کریں جس سے پارٹی کو بھی فائدہ ہو اور کارکنوں کو ان کا حق بھی ملے ۔