بنوں نیوز(عمران علی) کورونا وائرس سے ضلع بنوں کے عوام کو بچانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس کی سربراہی میں میٹنگ ہوئی

بنوں نیوز(عمران علی) کورونا وائرس سے ضلع بنوں کے عوام کو بچانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس کی سربراہی میں میٹنگ ہوئی جس میں ضلع بھر کے تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس نے شرکت کیا اور اختیاطی تدابیر اور ضروری انتظامات پر غور کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حمید الرحمن داءوڑ نے اجلاس کو بتایا کہ کورونا وائرس سے اختیاطی تدابیر اپنانے سے بچا جاسکتا ہے جو گاہے بگاہے ڈپٹی کمشنر کے پیج سے شیئر کی جارہی ہیں عوام سے درخواست ہے کہ افواہوں ، سنسنی اور پروپیگنڈوں پر یقین نہ کریں دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 97 فیصد ہزاروں لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں مذید معلومات کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس کے واٹس ایپ نمبر03040030032 یا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوں میں کورونا وائرس کیلئے مقرر کردہ فوکل پرسن ڈاکٹر عارف کیساتھ موبائل نمبر03340054300 پررابطہ کرسکتے ہیں