بنوں پولیس نے شہداء پولیس فٹ بال ٹورنمنٹ کا اعلان کر دیا، ٹورنمنٹ ایف سی لائن گراونڈ پر 23 مارچ سے شروع کیا جائے گا۔

بنوں پولیس نے شہداء پولیس فٹ بال ٹورنمنٹ کا اعلان کر دیا، ٹورنمنٹ ایف سی لائن گراونڈ پر 23 مارچ سے شروع کیا جائے گا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے 23 مارچ سے فٹبال ٹورنمنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا ، ٹورنمنٹ کی اوپنگ سرمنی میں ڈی پی او یاسر آفریدی مہمان خصوصی ہوں گے ، ایف سی لائن بنوں گراونڈ میں ہونے والے اس ٹورنمنٹ کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن بنوں کو سپرد کر دی گئی جو تمام انتظامات سنبھالے گی ، فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر صفت اللہ ، جنرل سیکرٹری اسرار خان بنگش اور فنانس سیکرٹری نصیب خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنمنٹ میں خیبر پختونخوا کے اضلاع سے نامور ٹیمیں حصہ لیں گی اور سہ پہر دو بجے سے شام چھ بجے تک روزانہ کی بنیاد پر دو میچز کھیلے جائیں گے۔