بنوں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون،ملزمان گرفتےار،اسلحہ ومنشیات برآمد

بنوں پولیس کی روزانہ کی بنیاد پر جرائم پیشہ افراد اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پیز کی زیرِ قیادت ضلع بنوں میں مختلف ایس ایچ اوز نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرکے ذیل گرفتاریاں اور برآمدگیاں عمل میں لائی گئیں۔ تھانہ سٹی، تھانہ صدر، تھانہ منڈان،تھانہ میریان، تھانہ بکاخیل، تھانہ ٹاؤن شپ، تھانہ ڈومیل،تھانہ غوریوالہ پولیس نے کاروائیاں کرکے09مجرم اشتہاری سمیت 28 مشتبہ افراد گرفتار کیے ملزمان کے قبضے سے 02عدد کلاشنکوف،01عدد بندوق،08عدد پستول معہ207عدد کارتوس مختلف بور،900گرام چرس برآمد کیں۔اسی طرح تھانہ کینٹ،منڈان، غوریوالہ پولیس نے شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے07 افراد کیخلاف مقدمات درج رجسٹر کیے جبکہ ایس ایچ او تھانہ ڈومیل نے 5قمار بازی ایکٹ کے تحت 03افراد کو گرفتار کرکے جس کے قبضے سے داؤ منی اور ایک عدد پستول بھی برآمد کی۔