بنوں پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن

بنوں پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی کینٹ کی زیرِ قیادت میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ ریاض خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کرکے ذیل گرفتاریاں اور برآمدگیاں عمل میں لائی گئیں۔3مجرم اشہتاری،23 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔جبکہ سائنسی آلات کے ذریعے 35موٹرسائیکلوں،گاڑیوں اور مشکوک افراد کا ڈیٹا چیک کیا گیا۔جس میں 8 افراد کو زیر دفعہ107/151 CRPC اور 2افراد کو 55/110 کے تحت گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے01 عدد کلاشنکوف،01عدد رائفل،02عدد رپیٹر،2 عدد پستول معہ 19 عدد کارتوس مختلف بور برآمد کیے گئے ہیں۔