بنوں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی نے صوبے میں نئے ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان کا ایک روزہ دورہ کیا

بنوں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن عبدالغفور
آفریدی نے صوبے میں نئے ضم شدہ ضلع شمالی وزیرستان کا ایک روزہ دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے مصروف دن گزارہ ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی اور کمشنر بنوں عادل صدیق کا ڈی پی او شمالی وزیرستان شیفح اللہ گنڈاپور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان منظور آفریدی، ڈی ایس پی سید جلال خان نے انکا شاندار استقبال کیا،روایتی پگڑیاں پہنائی دورے کے موقع پر ڈی آئی جی بنوں ریجن عبدالغفور آفریدی پولیس میں ضم شدہ لیوی اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کیساتھ گھل مل گئے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہادری سے لڑنے والے اہلکاروں کو گلے لگا کر انکا حوصلہ بڑھایا دورہ کے موقع پر ڈی پی او شمالی وزیرستان نے ڈی آئی جی کو نقشوں اور چارٹوں کے زریعے ضلع شمالی وزیرستان کی جغرافیائی حدود, حساس مقامات اور پولیس چوکیوں کے تعمیراتی مقامات کی نشاندہی کرائی۔اس موقع پر ڈی آئی جی بنوں اور کمشنر بنوں کا کہنا تھا کہ پولیس فورس قبائلی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ خدمات عین وابستہ عوامی توقعات کے مطابق ادا کرے گی دہشتگردی کے خلاف جنگ کے تجربے سے پولیس فورس کے جوان سخت جان اور امن کے ضامن بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں درپیش چیلنجز سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے پولیس فورس کی استعدادی صلاحیتوں کو مطلوبہ معیار کے مطابق مزید بڑھایا جائے گا اور پولیس اصلاحات کے تحت مفاد عامہ کے ایکشن پلان کا دائرہ کار قبائلی اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان برقراررکھنا ہماری اولین ترجیح ہے جسکے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے ڈی پی او شمال کو ہدایت کی وہ اپنے کارہائے منصبی کی بدولت عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بناکر انہیں پولیس کیساتھ وابستہ معاملات میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں اور دیانتداری, خلوص نیت اور فلاح انسانیت کو اپنا نصب العین بنائیں۔ اپنی ذمہ داریاں بلا خوف و جھجک نبھائیں اور کسی بھی دباﺅکو خاطر میں لائے بغیر اپنی توانائیاں قانون و انصاف کی حکمرانی اور میرٹ کی بالا دستی کیلئے بروئے کار لائیں ڈی آئی جی بنوں اور کمشنر بنوں نے غلام خان تجارتی روٹ اور افغان بارڈر کا بھی دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا