بنوں کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے،ملک سخی زمان ٹھیکیدار

بنوں نیوز(عمران علی)ویدان لنڈیڈاک میں مارٹر گولہ پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے سکول ٹیچر برکت اللہ،اسکی بیوی اور چار بچوں کے لواحقین کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے18لاکھ روپے مالی امداد اور دو ملازمتوں کا اعلان کرکے غمزدہ خاندا ن کے زخموں پر مرہم پٹی کی ہے وزیر اعظم عمران خان جاں بحق خاندان کے ورثاء کو جلد از جلد 18لاکھ روپے ریلیز کریں اور پی ٹی آئی کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کو اہم وزارت دیکر صوبائی کابینہ میں بنوں کو نمائندگی دیں یہ مطالبہ سردی خیل کے سرکردہ رہنما ملک سخی زمان خان نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کو پہلے بھی وزارت کا تجربہ ہے وہ ایک سینئر سیاستدان ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے بنوں کے جلسہ میں ملک شاہ محمد خان کو چیتے کا لقب بھی دیا تھا اور ملک شاہ محمد خان اس وقت تحریک انصاف میں شامل ہوئے جب بنوں میں تحریک انصاف کمزور پوزیشن میں تھی لیکن آج ملک شاہ محمد خان کی قربانیوں اور دن رات کوششوں کی وجہ سے تحریک انصاف بنوں میں مضبوط قوت بنی ہے حالیہ عام انتخابات میں بنوں کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست پر بنوں سے کامیاب کرانے کے ساتھ ساتھ دو صوبائی نشستیں بھی عمران خان کو تحفے میں دیں جسکے بعد وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کا چہیئے تھا کہ وہ ملک شاہ محمد خان کو سینئر وزارت دیتے لیکن آج تک ملک شاہ محمد خان جیسے سینئر ایم پی اے کو وزارت نہیں دی گئی ہے اور اگر جلد وزیر اعظم عمران خان ا ور وزیر اعلیٰ محمود خان نے ملک شاہ محمد خان کو وزارت نہ دی تو بنوں کے عوام مایوس ہوجائیں گے کیونکہ بنوں کی13لاکھ آبادی کے مسائل کے حل کیلئے ضروری ہے کہ بنوں سے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کو اہم وزات دی جائے تاکہ مستقل میں بھی تحریک انصاف بنوں میں کامیابی حاصل کرے اور کارکنوں سمیت بنوں کے عوام کو بھی حالیہ عام انتخابات میں قربانیوں کا ثمر مل سکے۔