بنوں کے وکلاء نے فیسوں میں اضافے کو مسترد کردیا

بنوں نیوز(عمران علی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع بنوں نے خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے وکلاء کے سالانہ فیسوں میں اضافے کو مسترد کردیا ڈسٹرکٹ بار بنوں میں پیر انعام اللہ شاہ کی ریکوزیشن پر صدر ڈسٹرکٹ بار بنوں زاہد الحق ایڈوکیٹ کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جلاس سے صدرزاہد الحق ایدوکیٹ،جنرل سیکرٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ،سابقہ جنرل سیکرٹری پیر انعام اللہ شاہ ایڈوکیٹ،ممبر بار کونسل شاہ حیسن ایڈوکیٹ،تاج محمد خان ایڈوکیٹ،پیرزادہ عرفان ایڈوکیٹ،شاہ نواز سکندری ایڈوکیٹ، عالمگیر وزیر،نثار خان ایڈوکیٹ ودیگر وکلاء نے خطاب کیا اجلاس میں متفق طور پر خیبر پختونخوا بار کونسل کی جانب سے وکلاء کیلئے سالانہ فیسوں میں اضافے کی بھرپور مذمت کی گئی اور متفقہ قرارداد پاس کیا گیا کہ وکلاء ہر گز مذکورہ اضافے کو تسلیم نہیں کریں گے اور بھرپور احتجاج کریں گے۔