بکاخیل اور غوریوالہ تباہی سے بچ گئے،تفصیل کیلئے تصویر کلک کریں

بنوں نیوز(عمران علی)بنوں پولیس نے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ،راکٹ لانچر اور دستی بم بر آمد کر لئے ،تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر کو خفیہ اطلاع ملی کہ نامعلوم شر پسندوں نے تخریب کا منصوبہ بنایا ہے جو تھانہ بکاخیل کی حدود میں اسلحہ چھپایا ہے جس پر ڈی پی او یاسر آفریدی نے کارروائی کے احکامات جاری کئے اور بکاخیل پولیس ڈی ایس بی اسکواڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اس دوران بی ڈی ایس اسکواڈ نے 9راکٹ گولے ، چھ عدد بوسٹر اور دستی بم ناکارہ کئے اور نامعلوم شر پسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اسی طرح غوریوالہ پولیس نے ڈی پی او کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ایل ایم جی ، دو عدد گل میگزین ، سات عدد سیفٹی فیوز ،دو عدد ڈیٹو نیٹر اور 9عدد دستی بم بر آمد کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں