بک سیلرزاینڈ سٹیشنری مارٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات،حکمت اللہ جان صدر،عبدالصمد جنرل سیکرٹری منتخب

بنوںنیوز(عمران علی)ک سیلرز اینڈ سٹیشنری مارٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے حکمت اللہ جان صدر جبکہ عبدالصمد خان جنرل سیکرٹری منتخب وگئے آل بک سیلرز اینڈ سٹیشنری مارٹ ایسوسی ایشن ضلع بنوں کے انتخابات چونا منڈی میں زیر نگرانی ضلعی صدر انجمن تاجران ملک مقبول خان منعقد ہوئے ضلعی صدرات کیلئے حکمت اللہ جان اور سیف اللہ میں مقابلہ ہواجسمیں حکمت اللہ جان 53وٹ لکر صدر منتخب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل امیدوار سیف الہ خان نے35ووٹ حاصل کئے جنری سیکرٹری شپ کیلئے عبدالصمد خان اور مولوی امیر معاویہ کے مابین مقابلہ ہوا جسمیں عبدالصمد خان 47ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ انکے مد مقابل امیدوار مولوی امیر معاویہ نے41ووٹ حاصل کئے اس موقع پر نو منتخب صدر حکمت اللہ جان اور جنرل سیکرٹری عبدالصمد خان نے پر امن ار دوستانہ ماخول میں الیکشن پر ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الیکشن ایک جمہوری عمل ہے ہم سب ایک ہیں اور آپسمیں بھائی ہیں ساتھیوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اسے کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا اور برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کسی قسم کی جانی ومالی قربانی دینے سے دریغ نہیں کروں گا اس موقع پر نو منتخب عہدیداروں کو ہار بھی پہنائے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر خوشی کا اظہار بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں