بھارتی دھمکیوں کے خلاف بنوں کے تاجرپاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے میدان میں کھود پڑے

بنوں نیوز(عمران علی)ضلع بنوں کے تاجروں نے پاک فوج کے ساتھ یکجتی کا اظہار کرتے ہوئے انڈیا کی جانب سے جنگ مسلط کرنے کی صورت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ جنگ لڑنے کا اعلان کردیا اس ضلع بنوں کے مختلف ایسوسی ایشنوں کے عہدیداروں کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر انجمن تاجران ملک مقبول خان منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر انجمن تاجران ملک مقبول خان،چیمبر آف کامرس کے صدر سجاد خان زرگر،الیکٹرک سٹور ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود خان،مصالحہ منڈی کے صدر حاجی شیر علی خان اور انجمن تاجران ضلع بنوں کے جائنٹ سیکرٹری فرمان نیازخان نے کہا کہ جنگ میں کسی بھی ملک کا فائدہ نہیں بلکہ دونوں ممالک کا نقصان ہوگا پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور ہمیشہ پاکستان حکمرانوں نے امن کی بات کی ہے لیکن جب بھی انڈیا میں انتخابات کا موسم آتا ہے تو بھارتی حکمران عوام کی ہمدردی دینے کیلئے پاکستان ا ور انڈیا کو داؤ پر لگاتے ہیں اور خود ساختہ دہشت گردی کے ڈرامے رچاکر پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں لیکن ہم انڈیا کے حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے امن کو کمزوری نہ سمجھیں پاکستان واحد اسلامی ایٹمی ملک ہے جس کے پاس دنیا کی بہادر ترین فوج ہے جس کی بہادری کا اعتراف روس اور امریکہ جیسے سپر پاور ممالک نے بھی کیا ہے اسلئے بھارتی حکمران اپنے ملک کے عوام پر رحم کریں اور اپنے ہی ملک کے عوام کو جنگ کا ایندھن نہ بنائیں ورنہ جنگ کی صورت میں پاکستان کے بہادر عوام اور بہادر فوج انڈیا کا غرور خاک میں ملادیں گے کیونکہپاکستان کا بچہ بچہ،بوڑھے،جوان یہاں تک کہ خواتین بھی پاکستان کی حاطر کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں اوراگر جنگ ہوئی تو پاکستان بھارت پر قومی پرچم لہرائیگا اور آئندہ پی ایس ایل کا فائنل ممبئی میں کھیلا جائیگا انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی ڈرامے بازی کا نوٹس لیں اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر مظالم سے روکیں اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائیں بصورت دیگر پاکستانی عوام بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے اور خطے کا امن خراب کرنے کی ذمہ داری بھارت پر ہوگی۔