بھارت میں ٹرین پٹڑی سے اتر گئی7جاں بحق 29 زخمی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)بھارت میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 7 مسافر ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے.بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں جوگ بنی سے آنند وہار کے درمیان سیمانچل ایکسپریس کی 11 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 7 مسافر ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے.