تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،پی ٹی آئی رہنما ملک شیرین ملک

بنوں نیوز(عمران علی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک شیرین ملک نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیل کود انتہائی ضروری ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے مثالی اقدامات کررہی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ کھیل کے میدان میں حالیہ ساءوتھ ایشن گیمز میں پاکستان نے 100سے زائد تمغے حاصل کئے اور انشاء اللہ جلد ہی پاکستان کرکٹ میں بھی اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کریگا کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اور ان سے قوم کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں وزیر اعظم عمران خان66سال کی عمر میں بھی ورزش اور دوڑ لگاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ککی میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کے احتتام پر کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے بہترین ٹورنمنٹ کے انعقاد پر چیف آرگنائزر ملا خان عرف لٹیرا اور ٹورنمنٹ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کمیٹی کیلئے نقد15ہزار جبکہ ٹیموں کیلئے پانچ پانچ ہزارروپے نقد عطیئے کا اعلان کیا اور کہا کہ کپتان کی حکومت میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے تمام علاقوں میں کھیل کے گراءونڈ تعمیر کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں آخر میں انہوں نے ٹورنمنٹ کی فاتح ٹیم،رنر اپ ٹیم اور دیگر کھلاڑیوں اور انتظامیہ اراکین میں موٹر سائیکل، ٹرافیاں ،شیلڈز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے ۔