تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان کا وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کو فون،غوریوالہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے فوری طور پر امدادی ٹیمیں بھجوادیں

بنوں نیوز(عمران علی)پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے پشاور میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے رابطہ کرکے بنوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر ضلعی آفسران اور سرکاری محکمے امداد کیلئے بھیجنے کا مطالبہ کیا میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے پی کے89کے ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے پہلی ہی کال پر رسپانس کیا اور ڈپٹی کمشنر بنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں جاکر متاثرین کی مشکلات کے حل کیلئے انتظامات کئے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے متاثرہ خاندانوں کی فوری مالی امددا کیلئے رابطہ کروں گا اور ان علاقوں میں سیلاب سے عوام کو بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا مطالبہ کروں گا اپنے بھائی سابقہ ضلعی اپوزیشن لیڈر ملک گلباز خان کو بھی فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں جاکر متاثرین کی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ان علاقوں میں سیلاب سے تباہی آئی ہے بلکہ ہر سال ان علاقوں میں سیلاب سے تباہی آتی ہے اور میں انشاء اللہ عوام کو اس تکلیف سے نجات دلانے کیلئے بھرپور کوشش کروں گا اور ان لوگوں کی یہ مشکلات حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔