تعلیمی بورڈ بنوں نے شہداء کے بچوں کیلئے ہر قسم کی فیس معاف کئے،تفصیل کیلئے تصویر کو کلک کریں

بنوں نیوز(عمران علی)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں نے دہشت گردی کے شکار والدین کے بچوں کیلئے فیسیں معاف کرنے کی منظوری دے دی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ بنوں جہانداد خان منعقد ہوا جس میں دہشت گردی کے شکار ملٹری فورس،پولیس اہلکاروں اور سویلین شہداء کے بچوں کیلئے بورڈ کے زیر انتظام ہر قسم کی فیسیں معاف کرنے کی منظوری دی گئی جن میں امتخانی فیس،ڈی ایم سی فیس،سرٹیفیکیٹ فیس اور دیگر فیسیں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں