تھانہ ہوید کی حدود میں دو گروپوں کے مابین فائرنگ،ایک جاں بحق ایک زخمی

بنوں نیوز(عمران علی)تھانہ ہوید کی حدود میں اراضی تنازعہ پر دو فریقین کے مابین مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ہوید کی حدود میں واقع لنڈیڈاک میں اراضی تنازعہ پر دو فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے نتیجے میں فریق اول کے سجاد اللہ ولد حبیب الرحمن سکنہ لیوٹ لنڈیڈاک موقع پر ہی گولی لیوں لگنے سے جاں بحق ہوگئے جسکی دعویداری انکے بھائی شاہد اللہ نے مبینہ ملزمان سجاد اللہ،عبداللہ نور،دلنواز پسران منان ،نعمت اللہ ولد مستہ خان ،محمد گل ولد دلنواز اور جلیل ولد رستم ساکنان نرمی خیل پر کردی جبکہ فریق دوم کے دلنواز ولد منان سکنہ نرمی خیل زخمی ہوگئے جنکی دعویداری زخمی دلنواز نے مبینہ ملزمان سجاد اللہ،ظاہر اللہ اور شاہد اللہ پر کردی وجہ عداوت اراضی پر تناعہ بتائی گئی ہے۔پولیس نے مقدمار درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔