جمیرہ ہاءوسنگ سوسائٹی میں ملک ذاکر خان ا ور عبدالمالک نے جنوبی اضلاع کے پہلے کار شو کا افتتاح کیا

بنوں نیوز(عمران علی))ضلع بنوں کی تاریخ میں پہلی بار کار شو کا انعقاد کیا گیا جسمیں جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کردیں کار شو کا افتتاح ملک ذاکر خان نے جمیرا ہاؤسنگ سوسائٹی نزد بنوں شوگر ملز میں کیا اس موقع تحصیل سرائے نورنگ کے صاحبزادہ رشید خان،سابقہ امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل عبدالمالک خان،ملک عدنان خان،سابقہ امیدوار ڈسٹرکٹ کونسل ملک عمران خان سمیت منتخب بلدیاتی نمائندے اور ناظمین سمیت معرف بزنس مین بھی موجود تھے اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد بھی کار شو دیکھنے کیلئے موجود تھی ڈھول کی تھاپ پر مقامی روایتی رقص نے کار شو کو چار چاند لگادیئے جمیرا ہاؤسنگ سوسائٹی کے اونر ملک ذاکر خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آج اس کار شو کا افتتاح کیا گیا ہے اور ہر اتوار اس میں عوام کا جوش وخروش دیکھنے کو ملے گا جہاں عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ کاروبار کے مواقع بھی میسر آئیں گے ملک ذاکر خان اور عبدالمالک خان وزیر نے مذید کہا کہ تمام بڑے اضلاع میں کارشو اور کار میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن بنوں میں آج تک کار میلے یا کار شو کا انعقاد نہیں کیا گیا لہذا ہم نے بنوں ہی نہیں نورنگ،کرک اور لکی مروت کے عوام کو تفریحی اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کی غرض سے جمیرا ہاؤسنگ سوسائٹی نزد بنوں شوگر ملزمیں کار میلے کے انعقاد کیا فیصلہ کیا ہے جسمیں ہر اتوار عوام صبح 9بجے سے شام5بجے تک نہ صرف تفریح کرنے آئیں گے بلکہ کار شو میں موٹر کاروں،چنگ چی رکشوں،موٹر سائیکلوں،ڈاٹسن اور ہر قسم کی گاڑیوں کی خریدوفروحت کرکے روزگار بھی کمائیں گے اور اس مقصد کیلئے غوریوالہ پولیس سٹیشن بنوں کے قریب وسیع وعریض جمیرا ہاؤسنگ سوسائٹی ایک پر امن اور مناسب جگہ ہے جسکی مکمل چاردیوری بھی ہے پانی،سڑکوں،سٹریٹس کی سہولیات بھی میسر ہیں پارک بھی ہے چند روز میں بجلی کا انتظام بھی ہوجائیگااور واپڈا نے بجلی کی منظوری دی ہے پٹرول پمپ،پارکنگ،سکول،ڈسپنسری،جنرل سٹورز اور تمام سہولیات کے علاوہ جلد گیس کی منظوری بھی ہوجائیگی سیکورٹی کا مکمل انتظام ہے ایک ہی داخلہ گیٹ ہے اورسیکورٹی کیمرہ سسٹم مختصر یہ کہ اسلام آباد اور بڑے شہروں میں موجود تمام سہولیات جمیرا ہاؤسنگ سوسائٹی میں میسر ہوں گی انہوں نے کہا کہ 376پلاٹس میں سے پہلے ہی چند ہفتوں میں 100سے زادء پلاٹس فروحت ہونا سوسائٹی کی کامیابی کی دلیل ہے نقد قیمت پر ایک لاکھ 80ہزار روپے فی مرلہ جبکہ قسطوں میں 25فیصد ڈاؤن پے منٹ کے ساتھ ایک سال میں ادائیگی کی صورت میں دو لاکھ روپے فی مرلہ قیمت سہولیات کے لحاظ سے نہایت مناسب ہے سب سے اہم اوربنیادی نقطہ یہ ہے کہ یہ مکمل سوسائٹی کی زمین ایک ہی نام پر ہے اور ہر قسم کے تنازعے سے پاک ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ یہ سوسائٹی سہولیات کے لحاظ سے ایک مثالی سوسائٹی ہوگی جسمیں تعمیراتی کام جلد شروع ہوگا انہوں نے بنوں،لکی مروت اور کرک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر اتوار تفریح کیلئے بھی آئیں اور اس کار شور اور کار میلے میں گاڑیوں کی خرید وفروحت کرکے روزگار بھی کمائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں