حرا سکول اینڈ کالج ممش خیل میں دہم جماعت کے طلباء کیلئے الوداعی پارٹی کا انعقاد

بنوں نیوز(عمران علی)حرا ہائی سکول اینڈ کالج ممش خیل میں جماعت دہم کے طلباء کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جسمیں سینکڑوں کی تعداد میں سکول ہذا کے طلباء اور طلباء کے والدین نے شرکت کی تقریب کے دوران طلباء نے حمد،نعت شریف،ملی نغمے،تقاریر،مزاحیہ خاکے ،نصیحت آموز ڈرامے اور ٹیبلو پیش کرکے خاضرین سے خوب داد حاصل کی تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول جھنڈوخیل کے پرنسپل سائر اللہ خان،نعیم خان آف حرا سکول،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر3نعیم خان،اے ڈی او سپورٹس افراز خان،حرا سکول کے ڈائریکٹر عرفان بنگش،عطاء اللہ خان،سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر اکبر نیاز خان ممش خیل،سیکرٹری ذیشان خان،صحافی عمران علی ناشادؔ ودیگر مہمانوں نے جماعت دہم کے طلباء میں اعزازی شیلڈز تقسیم کئے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پرنسپل سائر اللہ خان،نعیم خان اور سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر اکبر نیاز خان ممش خیل نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کریں اور تعلیم کے ساتھ ساتھ ذہنی آزمائش کے مقابلوں،صحت مندانہ سرگرمیوں اور کھیل کود میں بھی بھرپور حصہ لیں لیکن ہر صورت اپنے والدین اور اساتذہ کی قدر کریں کیونکہ اساتذہ اور والدین کی قدر کنے والے ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں طلباء ہمارا مستقبل ہیں جن سے قوم کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں آج اس تعلیمی ادارے سے خصت ہونے والے جماعت دہم کے طلباء آگے بھی پڑھائی کا سلسلہ جاری رکھیں اور مختلف شعبوں میں خدمت کرکے اپنے ملک اور علاقے کا نام روشن کریں مقررین نے حرا سکول کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حرا سکول کے طلباء نے بورڈ امتخانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سپورٹس مقابلوں میں بھی نمایاں پوزیشنیں حاصل کی ہیں اور آئندہ بھی ہمیں توقع ہے کہ حرا سکول اینڈ کالج کے طلباء تعلیم کے میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل ککے اپنے ادارے اور والدین کا نام روشن کریں گے۔