حکومت اور ضلعی انتظامیہ غوریوالہ اور خوجڑی سیلاب متاثرین کو معاوضہ اور فوری راشن دیں،ملک شیروز خان

بنوں (عامر خان)عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور تحصیل ککی کے صدر ملک شیروز خان نے ختم نبوت کے مولانا عبدالستار شاہ بخاری کے ہمراہ کچہ بچک غوریوالہ اور خوجڑی میں بارش کے پانی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے کچہ بچک غوریوالہ،خوجڑی،بھراتی مچن خیل اور دیگر علاقوں میں درجنوں گھروں کی چاردیواری گرنے کے علاوہ بعض گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ درجنوں گھروں کو جزوی نقصان پہنچا کمروں ،چھتوں اور دیواروں میں کریک پڑنے سے یہ گھر کسی بھی وقت گر سکتے ہیں ڈپٹی کمشنر بنوں کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے موقع پر ٹیم کے ہمراہ پہنچ کر امدادی کام کئے اور خپارے کے ذریعے پانی نکالنے کیلئے کھدائی کی لیکن خپارہ اسی شام واپس گیا اور دوبارہ نہیں لایاگیا جبکہ سڑک کو توڑ کر وہاں پر ہنگامی بنیادوں پر پل تعمیر کرکے پانی کے نکاس کیلئے پاءپ بھی لگائے گئے تاہم متاثرہ خاندان اب بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں یہ لوگ نہایت غریب ہیں جبکہ متعدد خاندان نقل مکانی کرکے اپنے رشتہ داروں کے ہاں چلے گئے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہے کہ گھروں کی چھتیں گرجائیں گی اور جانی نقصان ہوگا انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،ایف ڈی ایم اے،بنوں کے منتخب نمائندوں اور ڈپٹی کمشنر بنوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ سیلاب متاثرین کی فوری امداد کی جائے گھروں کی از سر نو تعمیر کیلئے فنڈز فراہم کئے جائیں اور ان غریب خاندانوں کیلئے ہنگامی طور پر راشن کا انتظام کیا جائے ۔ بصورت دیگر ہم ان متاثرہ خاندانوں کے ہمراہ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔