خوجڑی قوم کا فرد خواتین کے قتل میں ملوث ہوا تو قوم خود گولی ماریگی،ملک شیروز،تفصیل کیلئے تصویر کلک کریں

بنوں نیوز(عمران علی)ککی میں قتل ہونے والی دو خواتین کے قتل میں اگر خوجڑی قوم کا کوئی فرد ملوث نکلا تو قوم اسے خود گولی مارے گی ککی قومی اتحاد میں شامل بعض مشران قوموں میں انتشار پیدا کرنے کے بجائے اس نازک مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کرکے اصل ملزمان کو بے نقاب کرانے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں انشاء اللہ ڈی پی او بنوں ایک ایماندار آفیسر ہے جنہوں نے پہلے بھی قوموں کو لڑانے سے بچاتے ہوئے اصلی قاتلوں کو گرفتار کیا ہے اس کیس میں بھی ہ میں یقین ہے کہ وہ اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنائیں گے ان خیالات کا اظہار چیف آف خوجڑی اور اے این پی ککی تحصیل کے صدر ملک شیروز خان نے اقوام خوجڑی کے مشران کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اقوام خوجڑی کے مشران کے مشران اور ککی میں دو خواتین کی قتل میں نامزد ملزمان کے خاندان نے ککی قومی سیاسی اتحاد کے الزامات کو مسترد کردیا جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک بلقیاز خان نے کہا کہ خوجڑی امن پسند قوم ہے اور کی کے مشران نے ککی قومی سیاسی اتحاد کی کال پر ہڑتال کو مسترد کرکے لاتعلقی کا اظہار کیا جبکہ ولی خان نے بھی کہا ہے کہ میرپیاءو خاندان کے ساتھ ہمارا رشتے کا تنازعہ چلا آرہا تھا لیکن ہم اپنے بہن،بھانجی اور اپنے ہی خاندان کے افراد کو اس بیدردی سے قتل کرنے میں ملوث نہیں حکومت ہ میں مہلت دیں ہم خود ملزمان کو تلاش کریں گے کیونکہ یہ آگ ہمارے گھر میں لگی ہے ہمارا نہ تو کسی کے ساتھ قتل کیلئے کوئی رابطہ ہوا ہے نہ ہم ملوث ہیں ،نہ ہ میں معلومات ہیں اور نہ ہم خود اس میں ملوث ہیں ملک شیروز خان نے مذید کہا کہ حکومت کا چاہیئے کہ جو لوگ اس نازک مسئلے کو قومی رنگ دے رہے ہیں انکے عزائم خاک میں ملادیں اور قوموں کو لڑانے کی ان سازشی عناصر کی سازش کو ناکام بنائیں خوجڑی قوم اتنی کمزور نہیں کہ بے گناہی پر بھی کوئی اسے قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اس سلسلے میں اتوار کو قوم کا جرگہ بلایا جائیگا جس میں ولی خان کے خاندان کی طرف سے بے گناہی کی تسلی لی جائیگی اور بعد میں قوم اس مسئلے کے پر امن حل کیلئے لاءحہ عمل طے کریگی ۔