خوشخبری،جمشید میڈیکل لیب زنانہ ہسپتال روڈ میں جینوم سنٹر لاہور برانچ کا افتتاغ کردیا گیا

بنوں نیوز(عمران علی)بنوں میں پہلی مرتبہ زنانہ ہسپتال روڈ پر واقع جمشید میڈیکل لیب میں جینوم سنٹر لاہور کے لوکیشن پوائنٹ کا افتتاح کردیا اس سلسلے میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جسمیں مقامی ڈاکٹروں،ٹیکنیشنز اور لیبارٹریوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جمشید خان اور زاہد خان نے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بنون جیسے پسماندہ علاقے میں جینوم سنٹر لانے کا سہرا قائد اعظم یونیورسٹی کے طلباء انعام اللہ خان اور عاصم خان کے سرجاتا ہے جنہوں نے بنوں کے غریب عوام کیلئے یہ تحفہ لایا اور اسکے ملک بھر میں132برانچیں موجود ہیں اور وہ ٹیسٹ جو لوگ آغاخان اور شوکت خانم کو بھیجتے تھے اب وہ کم پیسوں پرکم ترین وقت میں بنوں میں کئے جاسکتے ہیں جبکہ جینوم سنٹر کی منفرد بات یہ ہے کہ ہر مریض اپنے ٹیسٹ کا رزلٹ آن لائن بھی چیک کرسکتے ہیں قبل ازیں فتہ کاٹ کر جینوم سنٹر کا افتتاح بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں