خیبر پخونخوا بیڈ منٹن چیمپئن شپ ،کے پی کے پولیس نے میدان مارلیا

بنوں نیوز(عمران علی )ساتواں خیبر پختونخوا زیاد اکرم رانی میموریل بیڈ نٹن چیمپئن شپ احتتام پذیر ہوگیا،کے پی کے پولیس نے میدان مارلیا مینز سنگل کا فائنل کوہاٹ کے طاہر شاہ،مینز ڈیپارٹمنٹ سنگل کا فائنل کی پی کے پولیس کے زوہیب جبکہ منز ڈبل کا فائنل بھی کے پی کے پولیس کے ہارون اور حسیب نے جیت لیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی گورنمنٹ کنٹرکٹر اورمعروف شخصیت حاجی تاج علی خان تھے مینز سنگل کے فائنل میچ میں کوہاٹ کے طاہر شاہ نے بنوں کے عزیر کو 2/0 سے ہراکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ڈیپارٹمنٹ مقابلوں میں مینز سنگل میں کے پی کو پولیس کے زہیب خان نے کے پی ے پولیس کے ی ہارون خان کو 2/0سے ہراکر گولڈ میڈل حاصل کیاجبکہ مینز ڈبل میں کے پی کے پولیس کے طاہر اور مسعود نے کے پی کے پولیس کے ہی حسیب اور ہارون کو 2/1سے ہراکر فائنل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کریا اس موقع پر تحصیل کونسلر سینان درانی،خیبر پختونخوا بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان،ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن بنوں کے صدر پیر اشفاق خان،ایبٹ آباد کے زمان لالہ،امین خان،ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں امیر زاہد شاہ،سابقہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حبیب اللہ خان،پرنس مصالحہ جات کے اختر علی خان،انجینئر وسیم ہارون،استاد راقیاز خان،جی ٹی ایس ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر جنان خان سمیت بیڈ منٹن کے موجود اور سابقہ کھلاڑی بھی کثیر تعداد میں موجود تھے فائنل میچ کے مہمان خصوصی گورنمنٹ کنٹریکٹر حاجی تاج علی خان نے آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے نقد ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا اور 1سال بعد بنوں کی سرزمین پر بیڈ منٹن کے صوبائی مقابلوں کے انعقاد پر آرگنائزنگ سیکرٹری کاشف نواز اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی بنوں میں صوبائی اور قومی سطح پر بیڈ منٹن کے مقابلوں کا انعقاد کریں گے فائنل میچ کے احتتام پر مہمان خصوصی گورنمنٹ کنٹریکٹر اورمعروف شخصیت حاجی تاج علی خان تھے جس کا جمنازیم پہنچنے پر آرگنائزنگ کمیٹی کے عہدیداروں نے استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اس موقع ر تحصیل کونسلر سینان درانی،خیبر پختونخوا بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان،ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن بنوں کے صدر پیر اشفاق خان،ایبٹ آباد کے زمان لالہ،امین خان،ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں امیر زاہد شاہ،سابقہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حبیب اللہ خان اور انجینئر وسیم ہارون کھلاڑیوں میں ٹرافیاں،گولڈ میڈلز،شیلڈز اور لاکھوں روپے کے نقد انعامات تقسیم کئے جبکہ زمان لالہ نے بہترین ٹورنمنٹ کا انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور بنوں کے عوام کی مہمان نوازی اور کھیلوں سے محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بنوں کی مردم خیز سرزمین نے زندگی کے تمام شعبوں میں عالمی شہرت یافتہ افراد کو جنم دیا ہے با الخصوص کھیل کے میدان میں بنوں کی سرزمین نے نامور کھلاڑی پیدا کئے ہیں جنہوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک اور علاقے کا نام روشن کیا ہے ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر پیر اشفاق خان نے چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کا شکریہ ادا کیا سابقہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بنوں حبیب اللہ خان نے کھلاڑوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بحثیت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بنوں کے کھلاڑیوں کیلئے مختلف گراؤنڈز پر کام شروع کیا اور آج جہ جدید سہولیات جمنازیم اور سپورٹس کمپلیکس میں نظر آہی ہیں یہ سب ہم نے اپنے دور میں کھلاڑیوں کو فراہم کی ہیں اور گریڈ اٹھارہ میں ترقی ملنے پر میں واپس محکمہ تعلیم میں گیا انشاء اللہ دوبارہ موقع ملا تو اس سے بھی زیادہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کروں گا ،واجح رہے کہ ٹورنمنٹ کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر عید نواز شیرانی،طارق سلیم اور ہدایت اللہ نے کیا تھا چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے17ٹیموں بشمول کے پی کے پولیس نے حصہ لیا اور 107کھلاڑی شریک ہوئے ،واضح رہے کہ 13سال بعد بنوں میں بیڈ منٹن کے اتنے بڑے مقابلے منعقد ہوئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں