دعا ہے کہ 2019ہمارے لئے خوشیاں اور کامیابیاں لیکر آئے.ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر

بنوں نیوز(عمران علی)ڈپٹی کمشنربنوں محمد علی اصغر نے کہا ہے کہ2018اجتماعی لحاظ سے بنوں کے عوام کیلئے ہر لحاظ سے اچھا اور پر امن گزرا ہے انہوں نے نئے سال کی آمد پر عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ سال بھی ہمارے لئے 2018کی طرح امن اور خوشیوں سے بھر دیں نئے سال میں لوگوں کے جتنے بھی جائز خاجات ہیں ان کو پورا کریں اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ نئے سال کا مقصد صرف خوشی منانا ہی نہیں بلکہ سال کے احتتام پر اللہ تعالیٰ سے اپنی گناہوں پر معافی مانگنی چاہیئے اور نئے سال کیلئے نوافل ادا کرنے چاہیئے اللہ تعالیٰ ہم سب کی زندگیوں سے مشکلات کو دور فرمائیں اور ہم سب کو ہمت دیں کہ ہم بھلائی کے کام کرسکیں اور ایک دوسرے کے کام آسکیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک وقوم کی سلامتی کیلئے ہر وقت دعا کریں اور اپنی خوشیوں میں کسی غریب ،یتیم،نادار اور بیواؤں کو نہ بھولیں بلکہ زندگی کا اصل مقصد دکھی انسانیت کے کام آنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں