دواغاڑہ میں بھٹہ خشت میں کام کرنے والےافغان مہاجر مولاداد کو نامعلوم ملزمان نے چھروں کے وار کرکے قتل کردیا لاش تین دن بعد گھر سے برآمد

بنوں نیوز(عمران علی)نامعلوم آفراد نے افغان مہاجر کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا مسمی مولا داد جس کی عمر 40 سے 45 سال بتائی گئی ہے تین دن قبل قتل کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق مقتول بسیہ خیل دواہ غوڑہ میں خشت بھٹہ میں مزدوری کرتا تھا اور قریبی گھر میں رہائش پذیر تھے جو تین دن سے کام کیلئے نہیں آئے جس پر بھٹہ خشت مالک ان کے گھر گیا تو وہ مردہ پڑے تھے جسے چھریوں کے وار سے قتل گیا تھا۔