دکانیں صبح10بے سے شام7بجے تک کھلی رہینگی، حجاموں کے دکانات، بیوٹی پارلرزریسٹورنٹس اور دوسرے فاسٹ فوڈز پوائنٹس کو 5اپریل تک مکمل بند رکھنے کی ہدایت

بنوں نیوز(عمران علی)صوبائی حکومت نے کرونا وائرس کے وباء کے پیشِ نظرضروری ہدایات جار ی کی ہے جس کے مطابق بازارصبح 10بجے سے شام 7تک کھلا رکھا جائے گا جبکہ حجاموں کے دکانات، بیوٹی پارلرزریسٹورنٹس اور دوسرے فاسٹ فوڈز پوائنٹس کو 5اپریل تک مکمل طور پر بندرکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ ضلعی دفاتر کے اوقاتِ کار میں ردوبدل کرکے حاضری صبح 10بجے سے شام 4بجے تک کر دی گئی ہے جبکہ جمعہ مبارک کے دن دفاتر دن 12بجے بند ہونگے ۔ تمام بینک مینیجرز کو ہدایات دی گئی ہے کہ اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ سینیٹائزر کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بنوں کے تمام ہوٹلز اور تفریحی مقامات کو فوری طور پر بندرکھنے اور دوسرے عوامی تقریبات منعقد نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اعلامیے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی ۔