دھرمہ خیل اور کچہری گیٹ سے بڑے سیڈ بریکر ہٹادیئے گئے

بنوں نیوز(عمران علی)ڈپٹی کمشنربنوں کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد زبیر خان نیازی کی ہدایت پر ٹی ایم او راءوف اللہ خان کی نگرانی میں چیف لینڈ انسپکٹر نزیر اللہ خان اعوان اورٹیم ایم اے بنوں کے سٹاف نے بات چوک تا دھرمہ خیل اور کچہری روڈ سے بڑے بڑے سپیڈ بریکرز ہٹائے ،ان سپیڈ بریکروں کی وجہ سے آمدورفت میں عوام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس حوالے سے ڈی سی بنوں نے اپنے دفتر میں ریڈیو پاکستان ایف ایم کھلی کچہری میں نوٹ کئے گئے شہریوں کے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ میرے تمام کاموں کا منبع عام لوگ ہیں اور عام لوگوں کو ریلیف دینے میں مجھے دلی خوشی ملتی ہے ،صوبائی حکومت کے وژن کے مطابق لوگوں کو ان کے حقوق اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں اور اس ضمن تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ لوگوں سے براہِ راست ان کے مسائل جاننا حقیقی مسائل کی نشاندہی میں کلیدی کر دار ادا کر تاہے اس لئے اس مقصد کے حصول کیلئے کمیونیکیشن کے تمام چینل کو استعمال میں لایا جا رہا ہے تاکہ حقیقی مسائل کی بروقت حل کو ممکن بنایا جا سکے ۔