راحت اللہ وزیر محرر تھانہ صدر جبکہ تھانہ سٹی کے ایڈیشنل محرر مشتاق خان محرر تھانہ سٹی تعینات

بنوں پولیس میں تبادلے
ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے محرر کے تبادلے کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں نے سرکاری امور کو بروقت انجام دینے کیلئے فوری طور پر محرر کے تبادلے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق تھانہ سٹی سے راحت اللہ وزیر کو محرر تھانہ صدر اور تھانہ سٹی کے ایڈیشنل محرر مشتاق خان کو محرر تھانہ سٹی تعینات کردیا گیا ہے اور فوری طور پر اپنی جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔