راقیباز بابو شہید میموریل ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ احتتام پذیر ہوگیا بادشاہ فٹ بال کلب ممش خیل نے ٹرافی اپنے نام کرلی

بنوں نیوز(عمران علی)پہلا آل بنوں راقیباز بابو شہید میموریل ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ احتتام پذیر ہوگیا بادشاہ فٹ بال کلب ممش خیل نے ٹرافی اپنے نام کرلی فائنل میچ بادشاہ فٹ بال کلب ممش خیل بنوں اور فرینڈز فٹ بال کلب بیزن خیل کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں باداشہ کلب نے فرینڈز کلب بیزن خیل کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا میچ کی مہمان خصوصی سابقہ رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی تھی جن کا میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایاگیا اور میچ کے احتتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے بعد ازاں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے بہترین ٹورنمنٹ کے انعقاد پر ٹورنمنٹ کے سربراہ ہدایت حاجی،ولید خان،ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسرار بنگش،نصیب الرحمن ودیگر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ بنوں کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے نوجوان کھلاڑیوں کو منشیات،کلاشنکوف کلچر اور دیگر منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کی ضرورت ہے کھیل مثبت سرگرمی ہے اور کھیلوں کے ذریعے ہم دنیا کو پیغام دے سکتے ہیں کہ پختو ن دہشت گرد نہیں بلکہ امن پسند ہیں انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد ناگزیر ہے کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع بھی فراہم ہوتے ہیں جبکہ عوام کو بھی پاکیزہ تفریح کے مواقع میسر آتے ہیں نوجوانوں کو کھیل کی تمام سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن تحریک انصاف کی حکومت اپنے وعدوں اور دعوءوں کے برعکس نوجوان کھلاڑیوں کو وہ مواقع فراہم نہیں کررہی ہے جن جنکے وہ حقدار ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا سارا خاندان کھیل کے میدا ن میں عالمی سطح پر اور ملکی سطح پر ملک کا نام روشن کررہا ہے اور ہم بنوں کے نوجوان کھلاڑیوں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ کھیل کے میدان میں بنوں اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے ۔