سابق ایم این اے ملک ناصر خان عظیم انسان اور سیاستدان تھے،انور سیف اللہ خان

بنوں نیوز(عمران علی)سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ خان نے سابق ایم این اے اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ملک ناصر خان مرحوم کی وفات پر انکے بھتیجے ملک عدنان خان اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ناصر خان اور قد آر سیاستدان اور عظیم انسان تھے جنہوں نے زندگی بھر اپنے علاقے اور قوم کی خدمت کی اور اسمبلی فلور پر بھی جبکہ اسمبلی کے باہر بھی قوم کی بھرپور نمائندگی کی ان کا تعلق ایک عظیم سیاسی گھرانے سے تھا اور وہ حادثاتی یا موسمی سیاستدان نہیں تھے انکے والد ملک بہادر خان کی بھی ملک وقوم کی عظیم قربانیاں تھیں اور یہاں کے لوگ ان کو عزت کی نظر سے دیکھتے ہیں ملک ناصر خان نے کئی الیکشن جیتے اور جو ہارے ہیں وہ بھی ہارے نہیں بلکہ ان کو ہرایا گیا اور ملک ناصر خان کے بعد ملک عدنان خان بھی قوم کی نمائندگی کا حق ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ترقیاتی کاموں کا نعرہ لگارہے ہیں قوم کی خدمت صرف ترقیاتی کام نہیں بلکہ قوم کے ساتھ ہر دکھ درد میں شریک ہونا اور مشکل وقت میں قوم کے ساتھ موجود ہونا اصل سیاست اور خدمت ہے اللہ تعالیٰ ملک ناصر خان کی جنت نصیب کریں ان جیسے قومی سیاستدان اور لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں اور انکے بعد ملک عدنان خان کو جب بھی ہماری ضرورت پڑیگی ہم حاضر ہوں گے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا زول شروع ہوچکا ہے اور مستقبل اب نوجوانوں کا ہے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے صوبے میں ضم ہونے سے پختونوں کا وجود مضبوط ہوگیا ہے اس موقع پر سابق ایم این اے ملک ناصر خان مرحوم کے بھتیجے ملک عدنان خان،ضلع ناظم لکی مروت اقبال حسین،قسمت اللہ خان،ڈسٹرکٹ ممبران ملک شکیل خان،ملک حلیم زادہ وزیر،پیر خان بادشاہ،ملک عصمت اللہ خان آمندی،ملک شیر بہادر خان،ملک عالمگیر خان،تحصیل ممبر سجاد خان،پی ٹی آئی کے ریجنل رہنما محمد عالم خان،پیر خوبان شاہ،سابقہ ناظم عمر نواز خان، اور ملک ناصر خان مرحوم کے خاندان کے افراد اور مشران علاقہ بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں