سابق تحصیل ناظم فدامحمد خان نے ڈومیل اور ٹائون شپ میں کرونا وائرس آگاہی مہم کے سلسلے میں شہریوں میں ماسک تقسیم کئے

بنوں نیوز(عمران علی)سابق تحصیل ناظم ڈومیل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فدامحمد خان نے کورونا وائرس آگاہی مہم کے سلسلے یں ڈومیل شہر اور ٹاءون شپ چوک میں ڈرائیوروں ،دکانداروں اور عوام میں ماسک تقسیم کئے اور کوروناوائرس کے حوالے سے عوام کو حفاظتی تدابیر اپنانے کے ساتھ ساتھ توبہ استغفار کی دعوت بھی دی اس موقع پر عوام نے فدامحمد خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہر قومی مسئلے پر سابق تحصیل ناظم فدامحمد خان نے عوام کا خیال رکھا ہے اور عوام کے حقوق کیلئے ہر میدان میں موجود ہوتے ہیں بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سابق تحصیل ناظم فدامحمد خان نے کہا کہ کرنا کوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مفاد میں اقدامات اٹھا رہی ہے لہذا تمام سیاسی جماعتیں بھی کوروناکا مقابلہ کرنے اور پاکستان کے عوام کو اس قاتل وائرس سے بچانے کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کریں علماء کرام مساجد میں کورونا وائرس کے نقصانات سے عوام کو آگاہ کریں اور عوام کو اختیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیں انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک امتخان ہے اور ہم سب کو توبہ استغفار کرنا چاہیئے کیونکہ اللہ تعالیٰ ہم سے ناراض ہے ہ میں چاہیئے کہ اپنے گناہوں پر توبہ کریں اور اللہ تعالیٰ کو راضی کریں لیکن اسکے ساتھ ساتھ حکومت کے ساتھ بھی تعاون کریں اور حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں کیونکہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے عوام کا حکومت کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے اسلام بھی ہ میں یہی درس دیتا ہے کہ وباء کی صورت میں کوئی بھی گاءوں یا شہر سے باہر نہ جائیں اور دوسرے علاقوں کے لوگ بھی داخل نہ ہوں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے لہذا عوام بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،حجوم میں جانے سے گریز کریں اور اپنے اردگرد غریبوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں ۔