سرکی خیل میں جے یو آئی س کے زیر اہتمام20جنوری کو بخاری شریف کا ختم ہوگا

بنوں نیوز(عمران علی)جمیعت علماء اسلام(سمیع الحق گروپ کے)ضلعی سرپرست اعلیٰ وسابق امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد نواز سرکی خیل نے ضلعی جنرل سیکرٹری شفاعت اللہ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جمیعت علماء اسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا خون رائیگاں نہیں جائیگا حکومت فوری طور پر مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو بے نقاب کرکے انجام تک پہنچائیں کیونکہ مولانا سمیع الحق عالم اسلام کے رہنما اور امن کے داعی تھے انکی شہادت سے امت ایک عظیم مدبر،مفکر اور رہنما سے محروم ہوگئی ہے شہید کی یاد میں 20جنوری بروز اتوار دن 10بجے سے ظہر کی نماز تک شاہین جالہ ریسٹ ہاؤس سرکی خیل تحصیل ڈومیل بنوں میں ختم بخاری شریف کا اہتمام کیا گیا کرک،بنوں اور لکی مروت کے علماء کرام اس میں خصوصی طور پر شرکت کریں سب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق شہید نے ایک ملاقات کے دوران مجھے کہا تھا کہ میں نے120سے زائد دفعہ مشکل سے مشکل کام کیلئے بخاری شریف ختم کیا ہے اور کامیابی ملی ہے لہذا آپ بھی ختم بخاری شریف کا اہتمام کریں لیکن انکی زندگی میں تو یہ موقع نہیں ملا اب انشاء اللہ20جنوری کو سرکی خیل میں ختم بخاری شریف کا اہتمام کیا ہے جسمیں خیرات کا انتظام بھی ہوگا انہوں نے بنوں،لکی مروت اور ضلع کرکے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت ختم شریف میں بھرپور شرکت کریں اور کامیابی اپنی آنکھوں سے دیکھیں ۔