سورانی پراپرٹی بارگین سکندر خیل بالا کا افتتاح ڈی ایس ی خالد عثمان نےکیا

بنوں نیوز(عمران علی )ڈی ایس پی صدر سرکل خالد عثمان نے اقوام سکندر خیل بالا کے مشران اور عوام پر زور دیا ہے کہ وہ جرائم کی بیخ کنی اور منشیات کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام تعاون کے بغیر جرائم پر کنٹرول ممکن نہیں ہوائی فائرنگ،قمار بازی اور منشیات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے کیونکہ یہ سب نقصان دہ ہیں منشیات اور جواء تمام برائیوں کی جڑ ہے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکندر خیل بالا میں سورانی تجارتی سنٹر(سورانی پراپرٹی ڈیلر)کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیامشران،وکلاء،تاجروں،منتخب نمائندوں اور تمام مکاتب فکر کے عوام کی شرکت سے افتتاحی تقریب کھلی کچہری میں تبدیل ہوگئی اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بسیہ خیل مجید مروت بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خامد خان،سورانی پراپرٹی ڈیلربارگین کے حاجی صفدر اور سفید اللہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ مقامی رہنما حاجی ارسلا خان نے واپڈا پیسکو کی جانب سے ناجائر بجلی جرمانوں ،لوڈ شیڈنگ سمیت اوور بلنگ پر واپڈا کے خلاف ایک ہفتے میں قومی سطح پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے واپڈا پیسکو حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ عوام سے بھاری پیسے لینے اور فرضی جرمانوں کی بجائے اپنا قبلہ درست کریں کیونکہ مذید عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اسی طرح دیگر مقامی مسائل پر بھی تفصیل سے روشی ڈالتے ہوئے حکمرانوں سے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی خالد عثمان نے مشران علاقہ کو تجویز دی کہ وہ ناجائز بجلی جرمانوں کے معافی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بنوں سے رابطہ کریں کیونکہ وہ آج کل ٹاسک فورس کمیٹی کے فوکل پرسن ہیں اس موقع پر انہوں نے سورانی پراپرٹی سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے فتہ کاٹا اور کاروبار میں برکت کیلئے دعا بھی کی گئی۔