سول ڈیفنس آرگنائزیشن بنوں اس وقت مخلوق خدا کی خدمت کا منظم و متحرک ادارہ ہے،اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس

بنوں نیوز(عمران علی)سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس کی قیادت میں سول ڈیفنس بنوں کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ریلی میں چیف وارڈن نعمت علی سمیت کثیر تعداد میں رضاکاروں نے شرکت کی ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں بینرز ور پینا فلیکس اٹھائے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس نے بنوں سول ڈیفنس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے لوگ عظیم ہوتے ہیں ۔ آج پاکستان کو ایسے لوگوں کی زیادہ ضرورت ہے ۔ سول ڈیفنس آرگنائزیشن بنوں اس وقت مخلوق خدا کی خدمت کا منظم و متحرک ادارہ ہے ۔ دوسروں کے کام آنے والوں کی زندگی امر ہوجاتی ہے ۔ خدمت خلق کا جذبہ بڑا عظیم جذبہ ہے ۔ محبت اور خدمت سے ہی دکھی انسانیت میں تبدیلی آ سکتی ہے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیف وارڈن سول ڈیفنس نعمت علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، تمام سرکاری اداروں میں سول ڈیفنس کے دفاتر کو یقینی بناکر ہنگامی حالات سے با آسانی نمٹایا جاسکتا ہے ۔ چیف وارڈن سول ڈیفنس نعمت علی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کر کے نہ صرف اپنی زندگی بچائی جا سکتی ہیں بلکہ دوسروں کی زندگی کو بھی بچایا جا سکتا ہے ۔ شہری دفاع کے اصولوں پر عمل کر کے قدرتی آفات، زلزلوں ،طوفانوں ، اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران جانی ومالی نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سول ڈیفنس کے رضاکاروں کیلئے اگر گاڑیوں کا بندوبست بھی کیا جائے تو یہ مذید بہتر خدمات انجام دے سکیں گے ۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ۔