سٹی تھانہ کے SHO بنیامین خان اور ASI فرید خان نے زبردست کاروائی کرکے ایک خفیہ گودام سے 750 کلو چائینہ سالٹ برامد کر لیا

سٹی تھانہ کے SHO بنیامین خان اور ASI فرید خان نے زبردست کاروائی کرکے ایک خفیہ گودام سے 750 کلو چائینہ سالٹ برامد کر لیا ۔جو انسانی صحت کے لئے زہرقاتل ہے۔اطلا ع ملتے ہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ خان اور DHO آفس کے فوڈ انسپکٹرز عطااللہ خان اور متیع اللہ خان نے موقع پر پہنچ کر چائینہ سالٹ کو اپنے تحویل میں لیا۔۔ اس کو عوام کے سامنے تلف کیا جائیگا ۔ کیونکہ یہ انسانی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے ۔اور اس پر مکمل پابندی ہے ۔ جسکے پاس بھی چائینہ سالٹ پکڑا گیا اسکے خلاف قانونی کروائی کی جائیگی ۔
اس کے علاوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہدایت اللہ خان اور جاوید حیات خان نے عوام کے کمپلینٹ پر دوا پل کے قریب سڑک پر جمع مٹی کے انبار صاف کیے ۔ جسکی وجہ سے یہاں ہر وقت ٹریفک میں شدید ھوتا ۔
8 سکول اور 8_ہیلتھ چیک کیے ۔جسمیں غیر حاضرسٹاف
کے نام نوٹ کیے گئے ۔بنوں نیوز(عمران علی)ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھاری مقدار میں چائنہ سالٹ برآمد کرتے ہوئے ملزم کو50ہزار روپے جر،مانہ کیا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹو ہدایت اللہ کو تھانہ سٹی کے اے ایس آئی فرید اللہ خان نے اطلاع دی کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پابندی کے باوجود کچھ لوگوں نے پنجاب سے بھاری مقدار میں چائنہ سالٹ سمگل کیا ہے جسے وہ مختلف علاقوں کو سپلائی کرنے والے ہیں جس پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا اور 775کلو گرام بوریوں میں بند چائنہ سالٹ برآمد کرکے ملزمان کو موقع پر50ہزار روپے جرمانہ کرکے مال تحویل میں لے لیا جسے ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن کی ہدایت پر تلف کیا جائیگا ۔