سڑکیں خراب کرنے والوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے،ڈپٹی کمشنر بنوں زبیر خان نیاز

بنوں نیوز(عمران علی)ڈپٹی کمشنر بنوں نے سڑک میں کھدائی کرنے والے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے پچھلے شپ چائے بازار میں دکاندار نے بیچ سڑک میں دکان کا پریشر پمپ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے سال بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت بننے والے روڈ کو اکھاڑ دیا جس کی جیسے ہی اطلاع ڈپٹی کمشنر بنوں کو پہنچی انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو معاملے کی چانچ پڑتال کرنے اور روڈ خراب کرنے والے شخص کو پکڑ کر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر) محمد زبیر خان نیازی نے واضح کیا کہ پچھلے سال حکومت نے ایک ارب سے زائد رقم بنوں سٹی کی خوبصورتی پر لگائے اور دن رات ایک کرکے کشادہ خوبصورت روڈ بنائے جس کو اب کچھ لوگ پریشر پمپ یا گیس پاءپ لائن کیلئے اکھاڑ رہے ہیں جو سراسر زیادتی اور ظلم ہے انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ جہاں پر بھی کسی کو اس قسم کی غیر قانونی اقدام ہوتے ہوئے دیکھے تو فورا ڈپٹی کمشنر بنوں کے کمپلینٹ نمبر 03040030032 پر واٹس ایپ کریں قانون کے مطابق کاروائی ہوگی