شادی گھر ماتم کدہ میں تبدیل،ماں بیٹے سمیت 5جاں بحق13زخمی

بنوں(عمران علی)تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع لنک روڈ پر بخمالی کے مقام پر بارات کیلئے جانے والی گاڑی،موٹر سائیکل اور ڈاٹسن گاڑی ٹکرانے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوگئے جاں بحق ہونے والوں میں دو مرد،د وخواتین جبکہ ایک 12سالہ لڑکی شامل ہیں آٹھ خواتین اور دو بچیوں بچیاں شامل ہیں ،جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹا بھی شامل ہیں تمام زخمیوں کو خلیفہ گلنواز میموریل ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا حادثے میں گاڑیوں کا نقصان پہنچا ہے جاں بحق ہونے والے افراد میں 35سالہ رحم اللہ جان ولد مادے خان سکنہ ایمل خیل،13سالہ شاہد ولد غازی رحمان سکنی ایمل خیل،18سالہ شازیہ دختر عبدالقدوس،14سالہ اجالا دختر متالی خان،35سالہ گلزار بی بی زوجہ غازی رحمان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 11سالہ ساجد ولد امجد سکنہ ایمل خیل،9سالہ عابد ولدصابر اللہ،26سالہ اختر نساء ذوجہ ولی آیاز،10سالہ عظمیٰ دختر صدیق،13سالہ رومینہ دختر رسول نیاز،9سالہ مدیحہ دختر خیر اللہ،10سالہ سہیل ولد غازی رحمان،2سالہ سلمیٰ دختر گل آیاز،40سالہ فرہادہ بی بی زوجہ محمد عثمان،12سالہ بسرو بی بی دختر گل زادہ،50سالہ گل پری جانہ زوجہ سردار،35سالہ فرمایازہ بی بی زوجہ زرداداور16سالہ یسینہ بی بی دختر دوست محمد ساکنان ایم خیل شامل ہیں۔زخمیوں میں چند زخمیوں کی خالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ کچھ زخمیوں کو پشاور منتقل کئے جانے کی بھی اطلاع ہے۔

کیٹاگری میں : ہوم

اپنا تبصرہ بھیجیں