شاہ کلب ممش خیل بنوں نے ڈی آئی جی ملک سعد شہید میمورل فٹ بال ٹارنامنٹ جیت لیا

بنوں نیوز(عمران علی)شاہ کلب ممش خیل بنوں نے آل خیبر پختونخوا ڈی آئی جی ملک سعد شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیاذائقہ گھی اینڈ کوکنگ آئل کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شاہ کلب ممش خیل بنوں کی ٹیم نے افغان فٹ بال کلب ڈی آئی خان کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا راشد حنیف مین آف دی میچ قرار پائے ڈی آئی خان کے قمر زمان میں آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے مہمان خصوصی ضلع ناظم بنوں عرفان اللہ درانی نے فائنل جیتنے والی ٹیم کو موٹر سائیکل،ونر ٹرافی،نعد انعام دینے کے علاوہ رنر اپ ٹیم سمیت دیگر کھلاڑیوں میں نقد انعامات،ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے کمنٹری کے فرائض نیک محمد عرف نیکی اور ماسٹر عبدالحفیظ قریشی نے انجام دیئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر صفت اللہ،جنرل سیکرٹری اسرار بنگش،نصیب خان،نیک محمد،ملک آصف خان،شاہد خان،ریجنل سپورٹس آفیسر امیر زاہد شاہ،سابقہ ضلعی سپورٹس آفیسر حبیب اللہ،حفیظ قریشی اور دیگر مشران بھی موجود تھے ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صوبائی پاکستان ڈی آئی جی ملک سعد شہید میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جو کہ ڈھائی مہینے جاری رہا ٹورنمنٹ میں درجنوں مقامی ا کلبزاور مختلف اضلاع سمیت شمالی وزیرستان کی ٹیموں نے حصہ لیا ناک اوٹ سسٹم پر کھیلے گئے اس ٹورنمنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں افغان کلب ڈی آئی خان نے صابر شاہین کلب ضلع ٹانک کو ہراکر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں شاہ کلب ممش خیل نے ملک سعد اکیڈمی میرانشاہ کی ٹیم کو ہرادیا فائنل میچ میں افغان فٹ بال کلب ڈی آئی خان اور شاہ فٹ کلب ممش خیل بنوں کی ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا ابتدا میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر کمرتوڑ حملے کئے لیکن گول کیپروں نے ان حملوں کو ناکام بنایا تاہم پہلے ہاف کے آخری لمخات میں بنوں کی ٹیم نے دو گول کرکے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی اور تماشائیوں سے خوب داد حاصل کی دوسرے ہاف میں بنوں کے کھلاڑی نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری تین گول کردی اس موقع پر ڈی آئی خان کے کھلاڑی بھی ایک گول کرنے میں کامیاب ہوگئے اور مقرہ وقت کے احتتام پر بنوں کی ٹیم نے میچ ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی میچ دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھے مہمان خصوصی ضلع ناظم نے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ضلع بنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اور بہترین کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں